وزیر داخلہ محسن نقوی نے الزام عائد کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں غیر قانونی افغان افراد کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وفاقی فیصلوں پر عملدرآمد ضروری ہے اور ملک بھر میں افغان مہاجرین کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے۔
ایف بی آر نے لاہور کے معروف پرائیویٹ اسپتال کا ٹیکس ریکارڈ قبضے میں لے لیا، اصل ٹیکس 55 کروڑ روپے سالانہ ہونے کے باوجود انتظامیہ سہ ماہی 55 لاکھ روپے پر اصرار کر رہی ہے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت آئینی ترامیم کے ذریعے آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہے، اور جماعت اسلامی آئین پاکستان کو اس کی اصل شکل میں بحال کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
پنجاب کے وسطی علاقے شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں، ملتان، قصور، فیصل آباد اور لاہور سمیت کئی اضلاع میں فضا مضرِ صحت قرار، بھارتی علاقوں سے آنے والی آلودہ ہواؤں نے صورتحال مزید سنگین کر دی۔