پاکستان کی تازہ ترین خبریں۔

اے ڈی بی کا پاکستان کیلئے 381 ملین ڈالر کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پنجاب میں زراعت، تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری کیلئے مجموعی طور پر 381 ملین ڈالر کے تین اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔

اسلام آباد میں کار حادثے میں جاں بحق دو لڑکیوں کے لواحقین نے ملزم کو معاف کر دیا

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں گاڑی سے کچل کر جاں بحق ہونے والی دو لڑکیوں کے اہلِ خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا، جس کے بعد عدالت نے مقدمہ ختم کر دیا۔

بلوچستان خشک سالی کی لپیٹ میں—قابلِ کاشت زمین خطرناک حد تک سکڑ گئی

معمول سے کم بارشوں اور خراب آبی انتظام نے بلوچستان کو شدید خشک سالی کا شکار بنا دیا ہے، جہاں قابلِ کاشت زمین گھٹ کر صرف 7.2 فیصد رہ گئی ہے۔

خواتین انٹرپرینیورشپ ڈے کی تقریب کا اہتمام شراکت فانڈیشن ، اسٹیٹ بینک اور کیئر انٹرنیشنل نے مشترکہ طور پر کیا

تقریب کا انعقاد صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف عالمی 16 روزہ سرگرمی (جی بی وی) کے حصے کے طور پر بھی کیا گیا تھا

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں انجینئر محمد علی مرزا کی درخواستِ ضمانت منظور

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے انجینئر محمد علی مرزا کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

کراچی میں مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش نکالنے والے لڑکے کو پولیس کی جانب سے اعزاز پیش

کراچی کے علاقے نیپا چورنگی میں گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش نکالنے والے لڑکے کو ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فاروق نے ہار پہنایا اور گلدستہ پیش کیا۔

لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

حکومت نے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کے بعد لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں بھی کم کر دی ہیں۔

سیالکوٹ ایئرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر سے 2 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد

سیالکوٹ ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے شارجہ جانے والے مسافر کے جوتوں اور سامان سے ایک کلو 160 گرام آئس ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

سوشل میڈیا دوستی کا خطرناک انجام: سابق جیل افسر نے دوست کو قتل کر دیا

سوشل میڈیا پر بنی دوستی تنازع میں بدل گئی، سابق جیل افسر نے اپنے دوست کو قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی۔