عوام کے لیے ایک اور بری خبر، دودھ 320 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ

عوام کے لیے ایک اور بری خبر، دودھ 320 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمت بڑھانے کے لیے کمشنر کو خط لکھ دیا۔ ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی جانب سے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت 320 روپے مقرر کی جائے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فی لیٹر 70 روپے کا نقصان اب برداشت سے باہر ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں اس وقت فی لیٹر دودھ کی قیمت 220 روپے ہے۔