لاہور میں 19 منزلہ ہوٹل میں آگ لگ گئی، 3 افراد جاں بحق

لاہور میں 19 منزلہ ہوٹل میں آگ لگ گئی، 3 افراد جاں بحق

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایک 19 منزلہ ہوٹل میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ چیف سیکریٹری پنجاب کے مطابق آگ ہوٹل کے بیسمنٹ میں لگی، ہوٹل سے 180 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے اور اب عمارت کے اندر کوئی شخص موجود نہیں ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے بتایا کہ آگ پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا، جس کے باعث ایک بڑے حادثے سے بچ گئے، جبکہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔