تازہ ترین خبریں۔

پنجاب فرانزک لیب کی جانب سے 9 مئی کے واقعات میں سہیل آفریدی سمیت دیگر رہنماؤں کی موجودگی کی تصدیق

پنجاب فرانزک لیبارٹری نے پشاور پولیس کی درخواست پر 9 مئی کے واقعات سے متعلق ویڈیوز اور آڈیو ویژول مواد کا جائزہ لیا

سلنڈر سانحہ: وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد کے افسوسناک سلنڈر دھماکے پر وفاقی قیادت نے زخمیوں کو فوری اور مکمل طبی سہولیات کی ہدایت جاری کردی۔

کراچی: باغِ جناح میں پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس آمنے سامنے، پتھراؤ اور شیلنگ

کراچی کے علاقے باغِ جناح میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، اس دوران کارکنان کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا گیا۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس نے شیلنگ کر کے مظاہرین کو منتشر کیا۔

خیبر پختونخوا کو این ایف سی میں نظرانداز کیا جا رہا ہے، سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وفاق پر صوبے کے ساتھ ناانصافی کا الزام عائد کرتے ہوئے این ایف سی شیئر نہ ملنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

کراچی میں پی ٹی آئی کا جلسہ روک دیا گیا، کورنگی میں اجازت دینے سے انکار

انتظامیہ نے ٹریفک مسائل کے خدشے کے باعث پی ٹی آئی کی کورنگی میں جلسے کی درخواست مسترد کر دی۔