دنیا کی تازہ ترین خبریں۔

افغانستان سے سرحد پار دہشت گرد حملہ، تاجکستان کے 2 بارڈر اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک

افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں کے سرحد پار حملے میں تاجکستان کے دو سکیورٹی اہلکار جان سے گئے، جبکہ فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کی۔

ترکیہ میں کرسمس اور نئے سال کو نشانہ بنانے والی دہشت گرد سازش بے نقاب، بڑے پیمانے پر گرفتاریاں

ترک سکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تہواروں کے دوران مجوزہ دہشت گرد حملوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

مکہ مکرمہ میں منشیات اسمگلنگ، دو پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی

سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں دو پاکستانی شہریوں کو تمام قانونی مراحل مکمل ہونے کے بعد پھانسی دے دی گئی۔

شہرت سے بے گھری تک: نکلوڈیئن کا سابق چائلڈ اسٹار کیلیفورنیا کی سڑکوں پر لاوارث زندگی گزارنے پر مجبور

نکلوڈیئن کے مقبول شو کے سابق چائلڈ اداکار ٹیلر چیس کی سڑکوں پر زندگی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شہرت کے سیاہ پہلو پر نئی بحث چھڑ گئی۔

امارات میں موسلا دھار بارش، شارجہ زیرِ آب، دبئی میں ٹریفک مفلوج ہونے لگا

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش کے باعث شارجہ کی سڑکوں پر پانی جمع جبکہ دبئی میں ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی۔

امریکا میں مہنگائی کم کی، تنخواہیں بڑھائیں، دنیا میں امن قائم کیا: ٹرمپ کا قوم سے خطاب

غیر قانونی پناہ گزینوں کو کسی بھی صورت امریکا میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ امریکی صدر

سڈنی فائرنگ کیس: حملہ آور ساجد اکرم 1998 میں بھارت سے آسٹریلیا منتقل ہوا، بھارتی میڈیا

بھارتی میڈیا کے مطابق سڈنی کے بونڈی بیچ حملے میں ملوث ساجد اکرم کا تعلق بھارتی شہر حیدرآباد سے تھا اور وہ کئی برس قبل آسٹریلیا منتقل ہوا۔

مراکش میں طوفانی بارش اور سیلاب، مختلف حادثات میں 37 افراد جان سے گئے

مراکش کے ساحلی شہر آسفی میں شدید بارش کے بعد آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔