تہران (ویب ڈیسک) ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ آج ایران کے آپریشن وعدہ صادق 4 میں اسرائیل کے خلاف خرمشہر 4 اسٹریٹجک بیلسٹک میزائل داغے گئے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کی جانب سے داغے گئے میزائلوں نے تل ابیب کے مرکز، بن گوریون ایئرپورٹ اور اسرائیلی فضائیہ کے 27ویں اسکواڈرن کے اڈے کو نشانہ بنایا۔
خرمشہر 4 میزائل تقریباً 13 میٹر لمبا اور 30 ٹن وزنی ہے اور ایک ٹن سے زیادہ دھماکہ خیز مواد لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس میزائل کی زیادہ سے زیادہ رفتار آواز کی رفتار سے تقریباً 16 گنا تک پہنچ سکتی ہے۔ اس رفتار کی وجہ سے میزائل داغنے کے بعد ہدف تک پہنچنے کا وقت تقریباً 10 سے 12 منٹ رہ جاتا ہے، جو کئی میزائل دفاعی نظاموں کے لیے مؤثر ردعمل دینا مشکل بنا دیتا ہے۔
خرمشہر 4 میزائل کا وارہیڈ ایران کے میزائل ذخیرے میں شامل جدید ترین مینووریبل وارہیڈز میں شمار کیا جاتا ہے۔
0 تبصرے