ایس ایس پی نوشہروفیروز میر روحل خان کھوسو کی خصوصی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے، نوشہروفیروز سٹی ماڈل تھانہ پولیس نے مخفی اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اپنی زوجہ کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم غلام محمد ولد محمد حسن چانڈیو نے چند روز قبل گھریلو تنازع کی بنیاد پر اپنی 27 سالہ زوجہ مسمات صنم کو تھانہ نوشہروفیروز سٹی کی حدود نیئر درگاہ سید اسماعیل شاہ کے قریب چھری کے وار کرکے گلہ کاٹ کر قتل کردیا تھا۔ اس افسوسناک واقعے کا سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
نوشہروفیروز سٹی پولیس نے مخفی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، جبکہ ملزم کے قبضے سے آلائے قتل (چھری) بھی برآمد کرلی گئی ہے۔
جب کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور مقدمہ کے دیگر پہلوؤں پر بھی تحقیقات عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
یاد ریے کہ, ضلع پولیس نوشہروفیروز خواتین کے حقوق کی خلاف ورزیوں کو اولین ترجیح دیا کرتی ہے
0 تبصرے