راولپنڈی (ویب ڈیسک) – پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی بہن نورین نیازی تعمیری سیوریج لائن میں گر کر زخمی ہوگئیں۔
نورین نیازی راولپنڈی کے علاقے راہگل ناکی پر تعمیری سیوریج لائن عبور کرتے ہوئے گر گئیں، جس کے نتیجے میں ان کے ناک، ہاتھ اور پیر پر چوٹیں آئیں۔
نورین نیازی کو فوری طور پر محفوظ مقام منتقل کیا گیا، جبکہ ان کے ساتھ ایک اور عورت بھی گر کر زخمی ہوئی۔
0 تبصرے