پیپلز پارٹی نے 27ویں مجوزہ آئینی ترامیم کے متعدد نکات سے اتفاق نہ کرتے ہوئے صوبائی خودمختاری، مالی اختیارات اور دہری شہریت سے متعلق ترامیم پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیرِ مواصلات علیم خان نے کراچی کے انفرااسٹرکچر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لیاری ایکسپریس وے پر جاری کام کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا اور ممبر ساؤتھ کو معطل کرنے کی ہدایت کردی۔
کراچی میں مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے، پولیس نے واٹر ٹینکر اور سی سی ٹی وی فوٹیجز تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف سے جیل میں ملاقات نہ کروائے جانے کے معاملے پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط ارسال کیا ہے۔
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولینڈ نے پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں نمایاں کردار ادا کیا، جو دونوں ممالک کے مضبوط اور تاریخی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے دفاع، تجارت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔