کراچی میں ڈکیتوں کی فائرنگ سے بہرام کا نوجوان جاں بحق

کراچی میں ڈکیتوں کی فائرنگ سے بہرام کا نوجوان جاں بحق

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے صفورا چورنگی کے قریب ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے بہرام کا رہائشی 24 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق صفورا چورنگی کے قریب لاکانی ہائٹس کے سامنے مسلح ڈکیت شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ ہائٹس کے گارڈ نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی۔ اس دوران ڈاکوؤں کی جوابی فائرنگ میں گارڈ کے ساتھ کھڑے 24 سالہ نوجوان عاطف ولد فضل حسین بروہی کو گولی لگ گئی، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ مقتول عاطف کراچی میں سی ایس ایس کی تیاری کر رہا تھا اور روشن مستقبل کے خواب دیکھ رہا تھا۔ واقعے کے بعد لاش کو آبائی شہر بہرام منتقل کیا جا رہا ہے۔ کراچی میں نوجوان کے قتل کی خبر سن کر والدہ اور والد پر غشی طاری ہو گئی۔ عاطف، پی ٹی الف کے رہنما صابر حسین بروہی کا بھتیجا اور پیپلز پارٹی تعلقہ میروخان کے انفارمیشن سیکریٹری عمران علی کا بھانجا تھا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔