لندن / ماسکو / تہران (ویب ڈیسک) روس نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ایران سے رابطہ کیا ہے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ نے آج اپنے ٹیلی گرام چینل کے ذریعے اعلان کیا کہ روسی وزیر خارجہ Sergey Lavrov نے اپنے ایرانی ہم منصب Abbas Araghchi سے ملک کے جوہری پروگرام پر گفتگو کی ہے۔
واضح رہے کہ روسی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ایران پر امریکی حملے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا:
"میں خطے میں خلیجی عرب ممالک کے ردعمل پر گہری نظر رکھے ہوئے ہوں، کوئی بھی کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا، سب جانتے ہیں کہ وہ آگ سے کھیل رہا ہے۔"
روسی وزیر خارجہ کے مطابق کشیدگی میں اضافہ حالیہ برسوں کے دوران اٹھائے گئے مثبت اقدامات کے اثرات کو ختم کر رہا ہے، جن میں ایران کے ہمسایہ ممالک، خصوصاً سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں بہتری بھی شامل ہے۔
0 تبصرے