ملیر (رپورٹ: عبدالرشید مورجھریو) – سماجی تنظیم بہار فاؤنڈیشن کے دفتر میں نادرا اور الیکشن کمیشن کراچی کی طرف سے عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ماہ کی طرح قومی شناختی کارڈ، بی فارم، گم شدہ کارڈز اور مدت پوری شدہ شناختی کارڈز کی نئے سر سے تیاری کا سلسلہ جاری رکھا گیا، جو آگے بھی جاری رہے گا۔
اس سلسلے کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کے لیے الیکشن کمیشن ضلع شرقی کراچی کے نمائندگان ثروت بتول اور محترم شاہد انصاف بھٹی، بہار فاؤنڈیشن کے چیئرمین محمد سچل ودھو اور نادرا کے عملے سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران شہریوں کے مسائل سنے گئے، خاص طور پر ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین سے ملاقات کرکے ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بہار فاؤنڈیشن کے چیئرمین محمد سچل ودھو نے کہا کہ وہ نادرا اور الیکشن کمیشن ضلع شرقی کراچی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس ادارے پر اعتماد کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نادرا اور الیکشن کمیشن کے تعاون سے بہار فاؤنڈیشن کے ادارے "منہنجی امر پبلک لائبریری"، دھنی بخش بروہی گاؤں، سہراب گاؤں ٹاؤن، یوسی 7 میں موسم کی خرابیاں ہونے کی وجہ سے نادرا موبائل وین کے ذریعے شناختی کارڈ بنانے کا عمل عارضی طور پر روکا گیا تھا، جو ان شاءَ اللہ 13 فروری سے دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سہراب گاؤں ٹاؤن، کراچی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں رہنے والے پاکستانی شہریوں کو نادرا کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
0 تبصرے