واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر Donald Trump نے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف محدود فوجی کارروائی پر غور کر رہے ہیں، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جب ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ ایران پر محدود پیمانے پر حملے کے بارے میں سوچ رہے ہیں؟ تو امریکی صدر نے جواب دیا:
"میرا خیال ہے کہ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ میں اس حوالے سے غور کر رہا ہوں۔"
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی اخبار The Wall Street Journal نے انکشاف کیا تھا کہ امریکی صدر ایران کے خلاف محدود فوجی کارروائی پر غور کر رہے ہیں۔
0 تبصرے