نوشہرو فیروز (ویب ڈیسک) نوشہرو فیروز میں مبینہ طور پر بے روزگاری سے تنگ آ کر ایک نوجوان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق حبیب چوک کا رہائشی نادر سومرو مبینہ طور پر بے روزگاری سے شدید پریشان تھا۔ ذرائع کے مطابق اس نے تیز دھار آلے سے اپنا گلا کاٹ کر خودکشی کر لی۔ واقعے کے بعد اسے فوری طور پر نوشہرو فیروز سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کے انتقال کی تصدیق کر دی۔
ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، جبکہ نوجوان کی میت دیکھ کر اس کی والدہ اور بہنیں بے ہوش ہو گئیں۔
متوفی کے والد خادم حسین سومرو، جو پولیس میں سپاہی ہیں، کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا بے روزگاری کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار تھا اور اسی پریشانی سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔
اگر آپ یا آپ کا کوئی جاننے والا ذہنی دباؤ یا مایوسی کا شکار ہے تو مدد حاصل کرنا ضروری ہے۔ قریبی اسپتال، ماہرِ نفسیات یا کسی قابلِ اعتماد شخص سے فوری رابطہ کریں، کیونکہ ہر مسئلے کا حل موجود ہوتا ہے۔
0 تبصرے