بولہاری والے علاقے میں حیدرآباد سے ٹھٹی جانے والے خاندان کی کار اور ڈمپر میں تصادم ہوگیا
کوٹڑی (رپورٹر) کوٹڑی کے قریب افسوسناک حادثہ، تیز رفتار ڈمپر اور کار کے تصادم میں خواتین اور بچوں سمیت 8افراد جاں بحق۔
بولہاری والے علاقے میں حیدرآباد سے ٹھٹی جانے والے خاندان کی کار اور ڈمپر میں تصادم ہوگیا۔ حادثے میں کار میں سوار خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق افراد کے جسد خاکی اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال کوٹڑی منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ دو بچوں کے جسد خاکی بھی ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیے گئے۔
0 تبصرے