خيرپور میں ایک ماہ قبل پراسرار طور لاپتا نوجوان کی ٹکڑوں میں لاش مل گئی

خيرپور میں ایک ماہ قبل پراسرار طور لاپتا نوجوان کا ٹکڑوں میں لاش ملنے سے علاقے میں سوگ اور خوف کی فضا

خيرپور میں ایک ماہ قبل پراسرار طور لاپتا نوجوان کی ٹکڑوں میں لاش مل گئی

خيرپور (رپورٹر) – ایک ماہ قبل پراسرار طور لاپتا ہونے والے نوجوان سجاد علی میتلو کا ٹکڑوں میں لاش ملنے کے بعد علاقے میں سوگ اور خوف کی لہر دوڑ گئی۔ پولیس کے مطابق نوجوان کا لاش کڈٹ کالج کے قریب، گاؤں بگو میتلو کے پاس موجود پانی کے تالاب سے ملا۔ مقامی لوگوں نے تالاب میں انسانی جسم کے ٹکڑے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچا اور ٹکڑوں کو مختلف مقامات سے جمع کر کے سول اسپتال خیرپور منتقل کر دیا۔ وارثین نے کپڑوں اور دیگر نشانوں کی بنیاد پر لاش کی شناخت کی، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق سجاد علی میتلو ایک ماہ قبل اچانک گھر سے باہر نکلا اور لاپتا ہو گیا تھا، جس کے بارے میں وارثین نے تھانے میں رپورٹ بھی درج کروائی تھی۔ وارثین کا کہنا ہے کہ نوجوان کی اچانک گمشدگی کے بعد وہ شدید پریشانی میں تھے اور مختلف مقامات پر تلاش کرتے رہے، مگر اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ لاش کی انتہائی خراب حالت کے باعث شناخت میں دشواری پیش آئی، تاہم وارثین نے کپڑوں اور دیگر نشانیوں کی بنیاد پر تصدیق کی۔ پولیس کے مطابق واقعے کے مختلف پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں اور شک کی بنیاد پر ایک ملزم روزی خان پٹھان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔