حکومتی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کا ادارہ قومی سلامتی کے لیے انتہائی اہمیت اختیار کرنے والا ہے اور اس کے رولز پر غیر معمولی احتیاط سے کام لیا جا رہا ہے۔
27ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ مسودے میں عدلیہ کے اختیارات کی نئی تقسیم، وفاقی آئینی عدالت کے قیام اور آرمی چیف کیلئے نیا آئینی عہدہ بنانے سمیت کئی بڑے فیصلوں کی تجویز شامل ہے۔