متحدہ عرب امارات کی سلامتی اور استحکام پاکستان کی سلامتی کا لازمی جزو ہے۔چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر

متحدہ عرب امارات کی سلامتی اور استحکام پاکستان کی سلامتی کا لازمی جزو ہے۔چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی سلامتی اور استحکام پاکستان کی سلامتی کا لازمی جزو ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید النہیان نے ابوظہبی میں ملاقات کی۔ پاک–یو اے ای تعلقات، باہمی تعاون، معیشت، سرمایہ کاری اور سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال اور امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لیے مسلسل روابط برقرار رکھنے پر زور دیا گیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعاون دونوں برادر ممالک کے مضبوط تعلقات کا مظہر ہے۔ انہوں نے پاکستان میں معاشی اور سماجی ترقی کے فروغ میں یو اے ای کے تعمیری کردار کو بھی سراہا۔