فیلڈ مارشل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، پاکستان کا برطانوی حکومت سے کارروائی کا مطالبہ

فیلڈ مارشل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، پاکستان کا برطانوی حکومت سے کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کو دی جانے والی دھمکیوں کے معاملے پر قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر کو ڈی مارش جاری کر دیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ڈی مارش جاری کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کو امید ہے کہ برطانیہ شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کرے گا۔ جین میریٹ کی پاکستان میں غیر موجودگی کے باعث ڈی مارش برطانوی قائم مقام ہائی کمشنر کو جاری کیا گیا، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ برطانیہ قانون کے مطابق شرپسندوں کے خلاف کارروائی کرے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی برطانیہ کے آفیشل ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے 23 دسمبر 2025 کو ایک انتہائی اشتعال انگیز ویڈیو جاری کی گئی تھی، جس میں احتجاج کرنے والوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ ویڈیو میں ایک خاتون اشتعال انگیز گفتگو کرتے ہوئے کہتی ہے کہ کوئی بھی آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کو کار بم دھماکے میں قتل کر سکتا ہے۔