فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی تاریخی فیصلہ ہے ٹھاکر ذوالفقار قائم خانی

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی تاریخی فیصلہ ہے ٹھاکر ذوالفقار قائم خانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ٹھاکر ذوالفقار قائم خانی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کو ایک تاریخی، دور رس اور قومی سطح پر غیرمعمولی اہمیت کا حامل فیصلہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کی جانب سے وزیراعظم کی ارسال کردہ سمری کی منظوری پاکستان کی دفاعی حکمتِ عملی کو نئی سمت اور مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہےٹھاکر ذوالفقار قائم خانی نے اپنے بیان میں کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں، قائدانہ بصیرت اور ملک کے لیے ان کی غیر متزلزل کمٹمنٹ اس امر کی ضمانت ہے کہ دفاعِ پاکستان مزید ناقابلِ تسخیر ہوگا، جبکہ اندرونی و بیرونی پاکستان دشمن قوتوں کے خاتمے کا نیا دور شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نئے عسکری ڈھانچے کے قیام سے نہ صرف قومی سلامتی کا نظام جدید خطوط پر استوار ہوگا بلکہ اس فیصلے سے جمہوری ادارے بھی مزید مستحکم اور محفوظ ہوں گے،انہوں نے کہا کہ عوام کے تمام طبقات اور تمام سیاسی جمہوری قوتیں اس فیصلے کا خیر مقدم کررہی ہیں اس فیصلےکا براہِ راست فائدہ ملک میں سیاسی و ریاستی استحکام کی صورت میں سامنے آئے گا۔ٹھاکر ذوالفقار قائم خانی نے مزید کہا کہ مضبوط دفاع، سیاسی استحکام اور ادارہ جاتی ہم آہنگی پاکستان کو معاشی طور پر نئی اڑان دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان ایک پُرامن، مستحکم اور خوشحال مستقبل کی جانب بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی سے پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والوں اور اندرونی و بیرونی دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے فرار کے راستے بھی بند ہو گئے ہیں وفاقی کابینہ کے ارکان مبارک باد کے مستحق ہیں