فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس تقرری—فیصل واوڈا نے پیشگوئی درست ہونے کا دعویٰ کردیا

سینیٹر فیصل واوڈا نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس تقرری پر قوم کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ان کی 72 گھنٹے والی پیشگوئی درست ثابت ہو گئی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس تقرری—فیصل واوڈا نے پیشگوئی درست ہونے کا دعویٰ کردیا

سینیٹر فیصل واوڈا نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس تقرری پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم ایک تاریخی فیصلے کی گواہ بنی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ الحمداللّٰہ پاکستانی قوم کو بڑی خوشخبری ملی ہے اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تقرری ملک و قوم کے لیے اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ ان کی جانب سے کی گئی 72 گھنٹوں کی پیشگوئی ایک بار پھر درست ثابت ہوئی۔ ان کے مطابق اس سے قبل بھی ان کے متعدد بیانات حقائق پر مبنی ثابت ہوئے اور مستقبل میں بھی ان کی پیشگوئیاں درست ثابت ہوتی رہیں گی۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ ملکی معاملات کے حوالے سے ان کا مؤقف ہمیشہ ذمہ دارانہ اور معلومات پر مبنی ہوتا ہے، اور آنے والے دنوں میں بھی وہ اسی تسلسل کے ساتھ سچ پر مبنی بات کرتے رہیں گے۔