عمران خان سے ملاقات کے بعد واضح کرتا ہوں کہ کوئی ڈیل نہیں ہوئی، حامد رضا

عمران خان سے ملاقات کے بعد واضح کرتا ہوں کہ کوئی ڈیل نہیں ہوئی، حامد رضا

عمران خان سے ملاقات کے بعد واضح کرتا ہوں کہ کوئی ڈیل نہیں ہوئی، حامد رضا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات ہوئی، میں واضح کرتا ہوں کہ کوئی بیک ڈور ڈیل نہیں ہوئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ حکومت نے شیڈول منسوخ کر کے اجلاس بلایا ہے ہمیں تشویش ہے کہ حکومت آئین کی بنیادی روح کے خلاف قانون سازی کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چوری کا مینڈیٹ لے کر آئی ہے، اگر اس نے کچھ غلط کیا تو ہنگامہ ہو گا، ہم اپنی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں تصدیق کرتا ہوں کہ کوئی بیک ڈور کمیونیکیشن نہیں ہے۔