میکسیکو سٹی (ویب ڈیسک) میکسیکو میں ایک پائلٹ نے پرواز کے وقت طیارہ اُڑانے سے انکار کرتے ہوئے اپنی کمپنی سے بقایا ادائیگیوں کا مطالبہ کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ میکسیکو سٹی میں پیش آیا، جس سے متعلق ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
پائلٹ نے طیارے میں سوار مسافروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جہاز اس وقت تک نہیں اُڑے گا جب تک ہمیں طے شدہ بقایا رقوم ادا نہیں کی جاتیں۔
پائلٹ کا کہنا تھا کہ ہماری پانچ ماہ کی تنخواہیں اور سفری اخراجات بقایا ہیں، میں تین بچوں کا باپ ہوں، مجھے اس وقت آپ سب کے لیے افسوس ہو رہا ہے کیونکہ آپ اس صورتحال کے حق دار نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں تقریباً تین سال سے اس ایئرلائن کے ساتھ وابستہ ہوں اور کبھی بھی پرواز مکمل کرنے میں ناکام نہیں ہوا۔
میکسیکو سٹی کے بینیٹو خواریز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ مسافروں کو طیارے سے اُتار دیا گیا۔
0 تبصرے