کراچی: نئے سال کی خوشی میں ہوائی فائرنگ، 28 افراد زخمی

کراچی: نئے سال کی خوشی میں ہوائی فائرنگ، 28 افراد زخمی

کراچی: کراچی میں نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے واقعات میں ایک خاتون سمیت 28 افراد زخمی ہو گئے۔ کراچی میں نیا سال شروع ہوتے ہی رات گئے تک مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں کم از کم 28 افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے باعث دو بچیاں اور ایک خاتون سمیت 28 افراد زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 59 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔