90سالہ معمر شخص کی 25 سالہ لڑکی سے شادی

سوشل میڈیا پر ایک ایسی شادی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس نے دیکھنے والوں کو حیرت اور تجسس میں مبتلا کر دیا ہے

90سالہ معمر شخص کی 25 سالہ لڑکی سے شادی

سوشل میڈیا پر ایک ایسی شادی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس نے دیکھنے والوں کو حیرت اور تجسس میں مبتلا کر دیا ہے۔ انسٹاگرام پر ایک معروف فوٹوگرافر نے دعویٰ کیا ہے کہ برسوں سے بے شمار شادیوں کی فوٹوگرافی کرنے کے باوجود یہ تقریب اس کے لیے بالکل مختلف اور منفرد تھی۔ فوٹوگرافر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس انوکھی شادی کی ویڈیو شیئر کی، جس کے مطابق یہ شادی زمین پر نہیں بلکہ فضا میں انجام دی گئی۔ نجی طیارے کے اندر منعقد ہونے والی اس تقریب میں جوڑے نے بادلوں کے اوپر ایک دوسرے سے وفا کا عہد کیا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اس شادی میں دولہے کی عمر 90 سال جبکہ دلہن کی عمر محض 25 سال بتائی گئی ہے۔ فوٹوگرافر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں نے بے شمار شادیاں کور کی ہیں، مگر ایسی شادی کبھی نہیں دیکھی، محبت کی کہانیاں ہمیشہ ایک جیسی نہیں ہوتیں۔