کراچی: نامور اداکارہ صبا قمر کو نئے ڈرامے میں بولڈ انداز اختیار کرنے پر صارفین ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
صبا قمر ان دنوں ”کیس نمبر 9“ اور ”پامال“ میں اپنی مضبوط اداکاری کے باعث خبروں میں ہیں، جبکہ نئے ڈرامے ”معمہ“ میں ان کا کردار بھی خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔
تاہم ڈرامہ ”معمہ“ میں صبا قمر کے بولڈ انداز پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔
اس کے علاوہ اداکارہ کا ایک بولڈ فوٹو شوٹ بھی وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ فٹڈ گاؤن پہنے نظر آ رہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس انداز کو پاکستانی ڈراموں کے خاندانی مزاج کے خلاف قرار دیا، جبکہ بعض نے نشریاتی اداروں اور ریگولیٹری اتھارٹی پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔
0 تبصرے