اسرائیل کا بڑا فیصلہ: بھارت میں آباد بنی منسشی قبیلے کی منتقلی کا منصوبہ منظور

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھارت میں آباد بنی منسشی قبیلے کے ہزاروں افراد کو مرحلہ وار اسرائیل منتقل کرنے کا منصوبہ منظور کر لیا۔

اسرائیل کا بڑا فیصلہ: بھارت میں آباد بنی منسشی قبیلے کی منتقلی کا منصوبہ منظور

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھارت میں آباد بنی منسشی قبیلے کو اسرائیل منتقل کرنے کا اہم منصوبہ باضابطہ طور پر منظور کرلیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں 2026 تک اس قبیلے کے 1200 افراد کو اسرائیل منتقل کیا جائے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 2030 تک بنی منسشی قبیلے کے تقریباً 6 ہزار افراد کو اسرائیل میں بسایا جائے گا۔ اس سے قبل بھی قبیلے کے تقریباً 5 ہزار افراد اسرائیل منتقل ہو چکے ہیں اور وہاں آباد ہیں۔ یہ اقدام اسرائیلی حکومت کی اُن کوششوں کا حصہ ہے جن کے تحت مختلف خطوں میں موجود یہودی نسل سے منسوب گروہوں کو اسرائیل میں لایا جا رہا ہے۔