سلاوٹ جماعت ایسوسی ایشن کی جانب سے روشن تاراہائی اسکول سلاوٹ پاڑہ حیدرآباد میں بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے پروگرام منعق

سلاوٹ جماعت ایسوسی ایشن کی جانب سے روشن تاراہائی اسکول سلاوٹ پاڑہ حیدرآباد میں بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے پروگرام منعق

حیدراباد( ) سلاوٹ جماعت ایسوسی ایشن کی جانب سے روشن تاراہائی اسکول سلاوٹ پاڑہ حیدرآباد میں بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے پروگرام منعقد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر ڈپارٹمنٹ تعلقہ سٹی حیدرآباد ڈاکٹر قرةالعين شاه نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی، پروگرام آرگنائزر سلاوٹ جماعت ایسوسی ایشن کے صدر جناب مہذب اخترچوہان، نائب صدر جناب ذوہیب حسن، جنرل سیکریٹری جناب حافظ محمد ذکی، ایجوکیشن چئیرمین،جناب عابد للوانی و دیگر عہدے داران وممبران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ پروگرام میں بچوں نے بچوں سے وابستہ معاشرے کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئےخوبصورت ٹیبلوز پیش کئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر ڈاکٹر قرةالعين شاه نے کہا کہ بچوں کے عالمی دن منانے کا مقصد بچوں کےحقوق، انکی آزادی، بچوں سے محبت اور ان مسائل کو حل کرنا ہے ۔انہون نے مذید کہا کہ تمام سماجی تنظیموں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بچوں کے حقوق و تحفظ کے حوالے سے اگاہی بیدارکرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں ۔ بعد ازاں آرگنائزر صدر مہذب اختر چوہان نے بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے تمام مہمانوں اور مڈم ڈاکٹر قرةالعىين شاه کا شکریہ اداکیا۔