نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کے خلاف بھارتی کسانوں نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ’’بھارتی کسان یونین‘‘ نے کل 12 فروری کو ملک بھر میں ہڑتال کی کال دے دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رہنماؤں کا کہنا ہے کہ زرعی شعبے میں بھارت نے امریکا کو حد سے زیادہ رعایتیں دی ہیں جو کسانوں کے مفادات کے خلاف ہیں۔
آج بھارتی پنجاب میں کسانوں نے بھارت اور امریکا کے تجارتی معاہدے کے خلاف احتجاج بھی کیا اور دونوں ممالک کے رہنماؤں کے پتلے نذرِ آتش کیے گئے۔
کسان تنظیموں نے اس معاہدے کو مودی حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ امریکا کے سامنے جھکنے کے مترادف ہے، جس سے بھارتی زرعی شعبے پر مزید دباؤ بڑھے گا۔
0 تبصرے