اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا جہاں عسکری قیادت نے پاک۔افغان کشیدگی سے متعلق بریفنگ دی۔
وزیراعظم اپنی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ جی ایچ کیو پہنچے جہاں عسکری قیادت نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’’فتنہ الخوارج اور افغان طالبان رجیم کی گٹھ جوڑ اور شرپسند کارروائیوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے، افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کی پاکستان کے خلاف کارروائیاں قابلِ قبول نہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے، پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتا ہے۔‘‘
وزیراعظم نے افغان طالبان رجیم کی جانب سے سرحدی علاقوں میں حملوں کو ناکام بنانے اور بھرپور جوابی کارروائی کرنے پر پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ ’’پوری قوم وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔‘‘
0 تبصرے