چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے۔ اس ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس کی بحالی اور ججز کے تبادلوں کا اختیار شامل ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس میں شرکت کے بعد ریاض کا دورہ مکمل کر کے وطن روانہ ہوئے؛ اس دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون کے لیے نیا فریم ورک طے پایا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشنز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس اقدام سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے۔