وزیراعظم اور صدرِ مملکت کی ملاقات، ملکی سلامتی اور غزہ سے متعلق امور زیرِ بحث

وزیراعظم اور صدرِ مملکت کی ملاقات، ملکی سلامتی اور غزہ سے متعلق امور زیرِ بحث

وزیراعظم شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور داخلی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اس اہم نشست میں دونوں جماعتوں کی قیادت بھی شریک تھی اور قومی معاملات پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات کے دوران داخلی سلامتی، اہم قومی امور اور آزاد کشمیر میں نئے صدر کے انتخاب سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں غزہ امن بورڈ کے تناظر میں پاکستان کے مؤقف پر بھی غور کیا گیا اور اس حوالے سے سفارتی پہلوؤں پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کو موجودہ حالات میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس میں باہمی مشاورت کے ذریعے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔