سانحہ گل پلازہ پر سیاست کے بجائے متحد ہو کر متاثرین کی بحالی کی ضرورت ،عصمت انور محسود

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ واقعے کی ہر پہلو سے شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کو سخت سزا دلا کر انہیں عبرت ناک انجام تک پہنچائیں

سانحہ  گل پلازہ پر سیاست کے بجائے متحد ہو کر متاثرین کی بحالی کی ضرورت ،عصمت انور محسود

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ( نون) کراچی ڈویژن کے سینیئر نائب صدر عصمت انور محسود نے سانحہ گل پلازہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس المناک وقعہ پر پوری قوم نہ صرف غمزدہ ہے بلکہ متاثرین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اللہ تعالی لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائے انہوں نے واقعہ پر سیاست کرنے والوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ وقت متحد اور منظم ہونے کا ہے ہمیں متاثرین کی بحالی کے لیے بلا امتیاز کام کرنا ہوگا انہوں نے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے اگر اس میں کوئی تخریب کاری کا عمل شامل ہے تو اس میں ملوث شر پسند عناصر کو قرار واقعی سزا دینے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے غفلت قابل قبول نہیں ہونی چاہیے عصمت انور محسود نے کہا قوم درجنوں شہریوں کی شہادت پر اشک بار ہے اللہ تعالیٰ انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے انہوں نے کہا کہ نقصانات کا ازالہ تو ممکن ہے مگر قیمتی جانوں کی واپسی کسی طرح بھی ممکن نہیں غم بہت بڑا ہے جسے بھلایا جانا بہت مشکل ہے انہوں نے کہا کہ متاثرین کی بحالی اور شہداء کے لواحقین کو زیادہ سے زیادہ مالی امداد دے کر ان کے زخموں پر مہم رکھا جائے۔