کراچی( اسٹاف رپورٹر)النمرہ کالج آف نرسنگ ہیلتھ اینڈ سائنس کے زیر اہتمام ”اسپورٹس گالہ سیزن 4‘ کاانعقاد نیاناظم آباد جیمخانہ میں کیا گیا ،جس میں لڑکوں کی آٹھ ٹیموں نے کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لیا جبکہ لڑکیوں کی 2 ٹیموں نے کرکٹ، ریس(دوڑ) اور رسہ کشی اور بیڈ مینٹن میں حصہ لیا ، ڈھول کی تھاپ پر کالج کے طلباءو طالبات نے تمام ٹیموں کی زبردست حوصلہ افزائی کی، اسپورٹس گالہ سیزن 4 کا افتتاح نرسنگ کالج کے بانی وایم ڈی محمد اسلم خان نے کیا ، مہمان خصوصی متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی سید حفیظ الدین ایڈوکیٹ تھے اس موقع پرانہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ہی قوم کے اصل معمار ہیں جن کی صلاحیتوں سے ملک و قوم ترقی کی جانب گامزن ہوتا ہے اور انھیں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مواقع دینے پر النمرہ کالج آف نرسنگ کی انتظامیہ مبارکباد کے مستحق ہیں، اس حوالے سے ہم ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں ،ہماری ہمیشہ یہ ہی کوشش رہی ہے کہ ہم اپنی نسل کو وہ تمام تر سہولیات فراہم کریں جو ان کا بنیادی حق ہے وہ قومیں ضرور ترقی کرتی ہیں جو تعلیم کے میدان جیتنے کے لیے جدو جہد کرتی ہیں، بانی و ایم ڈی محمد اسلم خان نے کہا کہ طلباءو طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں خصوصا کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے تاکہ ذہنی و جسمانی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتارہے انہوں نے کالج کے لیے باقاعدہ کرکٹ ٹیم بنانے اور ان کی کوچنگ کے لیے سینئر کرکٹرکو کوچ کے لیے مقرر کیاہے ، ”اسپورٹس گالہ سیزن 4“ میں وائس چیئرپرسن ثریا خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد منصور مدنی، احسان اللہ خان، الفلاح نرسنگ کالج کے چیئرمین محمد اسماعیل خان، جہانگیرخان، بنک اسلامی کے فرخ قریشی، ایم ذیشان، ایم عارف، ایم فراز نے شرکت کی جبکہ اسپورٹس گالہ میں طلباءو طالبات نے جوش وخروش دکھاتے ہوئے صبح سے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، رنگارنگ 10ٹیموں نے الگ الگ رنگ کی کرکٹ کِٹ زیب تن کی ہوئی تھی جس سے ماحول میں رنگ بھر گئے ، تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ایم این اے محمد حفیظ الدین نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور میڈل تقسیم کئے۔
0 تبصرے