خان صاحب جب وزیراعظم تھے تو صدر آصف علی زرداری کو گرفتار کیا گیا، جبکہ فریال تالپور کو عید کی رات اسپتال سے گرفتار کر کے جیل منتقل کیا گیا۔ناصر حسین شاہ
سیاسی اختلاف اپنی جگہ، لیکن خان صاحب کو علاج کا حق ملنا چاہیے اور علاج میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے
جیسی کرنی ویسی بھرنی، خان صاحب جب وزیراعظم تھے تو صدر آصف علی زرداری کو گرفتار کیا گیا، جبکہ فریال تالپور کو عید کی رات اسپتال سے گرفتار کر کے جیل منتقل کیا گیا۔
یہ بات صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ، لیکن خان صاحب کو علاج کا حق ملنا چاہیے اور علاج میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔
جماعت اسلامی کے کل سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی والے شوق سے دھرنا دیں مگر سائیڈ پر دیں۔ جتنے دن بیٹھے رہیں گے، ہم خدمت کریں گے، تاہم عوام کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔
0 تبصرے