ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے مذاکرات میں پیپلز پارٹی نے صدر کے لیے تاحیات استثنیٰ اور نیب کے خاتمے کے مطالبات پیش کر دیے۔
ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے۔ فریقین نے جنگ بندی کے تسلسل اور امن کے فروغ پر اتفاق کیا، جب کہ ترکیہ کی وزارتِ خارجہ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔
پاکستان نے استنبول میں جاری امن مذاکرات کو میزبانوں کی درخواست پر جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا، وفد نے وطن واپسی مؤخر کرتے ہوئے بات چیت کو ایک اور موقع دینے پر اتفاق کیا۔