اسلام آباد (ویب ڈیسک) اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے بات چیت کے معاملے پر حکومت کو مثبت جواب دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ گزشتہ رات اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد کے مشاورتی اجلاس کے دوران کیا گیا۔ اجلاس میں محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس، شاہد خاقان عباسی اور مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بھی شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں رانا ثناءُ اللہ کے بیانات کا جائزہ لیا گیا جبکہ سلمان اکرم راجہ، شاہد خاقان عباسی اور دیگر اپوزیشن قیادت کو حکومت سے رابطے کا مشورہ دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس اپوزیشن اتحاد کے فیصلوں کے بعد مذاکراتی عمل کو آگے بڑھائیں گے، جبکہ اپوزیشن رہنما رمضان کے دوران اہم حکومتی شخصیات سے رابطے کریں گے۔
0 تبصرے