27ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ مسودے میں عدلیہ کے اختیارات کی نئی تقسیم، وفاقی آئینی عدالت کے قیام اور آرمی چیف کیلئے نیا آئینی عہدہ بنانے سمیت کئی بڑے فیصلوں کی تجویز شامل ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے۔ اس ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس کی بحالی اور ججز کے تبادلوں کا اختیار شامل ہے۔