ججز ٹرانسفر کیس: آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز کی اپیل مسترد کردی

ججز ٹرانسفر کیس: آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز کی اپیل مسترد کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی آئینی عدالت نے ججز ٹرانسفر کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ وفاقی آئینی عدالت میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز کی درخواست پر انٹرا کورٹ اپیل کو سپریم کورٹ کو واپس بھیجنے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے ہائی کورٹ کے 5 ججز کی درخواست مسترد کردی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے ججز کی تبدیلی کو اکثریتی رائے سے درست قرار دیا تھا۔