وفاقی آئینی عدالت کے ججز کا نوٹیفکیشن جاری، جسٹس امین الدین نے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

وفاقی آئینی عدالت کے 6 ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری جبکہ جسٹس امین الدین نے عدالت کے پہلے چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھا لیا۔

وفاقی آئینی عدالت کے ججز کا نوٹیفکیشن جاری، جسٹس امین الدین نے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

وزارتِ قانون نے وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق عدالت میں مجموعی طور پر 6 ججز خدمات انجام دیں گے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس کے کے آغا وفاقی آئینی عدالت کے ججز ہوں گے، جبکہ بلوچستان سے جسٹس روزی خان اور پشاور ہائی کورٹ سے جسٹس ارشد حسین شاہ کو عدالت کا جج مقرر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھایا۔ حلف برداری کی تقریب ایوانِ صدر میں ہوئی جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان سے حلف لیا۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف, وفاقی وزراء، اراکینِ پارلیمنٹ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور اعلیٰ عسکری قیادت نے بھی شرکت کی۔