اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی آئینی عدالت کے مزید دو ججوں نے حلف اٹھا لیا۔
وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان، جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ سے حلف لیا گیا۔ حلف برداری کی تقریب اسلام آباد ہائی کورٹ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوئی۔
واضح رہے کہ جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس کے کے آغا پہلے ہی وفاقی آئینی عدالت کے جج کے طور پر حلف اٹھا چکے ہیں۔
0 تبصرے