جماعت اسلامی کراچی عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کےلئے کوشاں ہے شجاعت ہاشمی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) معروف سیاسی اور سماجی شخصیت شجاعت ہاشمی کی نشاندہی پرچیئرمین نارتھ ناظم آباد ٹاﺅن عاطف علی خان اور نارتھ ناظم آباد ٹاﺅن یو سی 1 کے چیئرمین شہزاد مظہر کی ہدایت پر ڈسکوموڑ پر طویل المدت کچرا کنڈی کی صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے اس موقع پر شجاعت ہاشمی نے جماعت اسلامی کے منتخب چیئرمین نارتھ ناظم آباد ٹاﺅن عاطف علی خان اور یو سی چیئرمین شہزاد مظہر کے صفائی ستھرائی کے اقدامات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کےلئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن اور ان کی پوری ٹیم کراچی کے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کےلئے کئے جانے والے اقدامات انتہائی خوش آئند ہے شجاعت ہاشمی نے کہا کہ کراچی شہر انٹرنیشنل سٹی ہونے کے با وجود سالوں سے درینہ مسائل کا شکار ہے مخدوش سڑکیں،ابلتے گٹر اور کچرے کے ڈھیر کراچی کے رہائشیوں کا مقدر بن چکے ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کے مسائل کو حل کرنے کےلئے کو ششیں کر رہی ہے اور اس کے تمام عوامی نمائندے دن و رات عوام کی خدمت پر معمور ہیں شجاعت ہاشمی نے کہا کہ کراچی کو دوبارہ سے روشنیوں کا شہر بنانے کےلئے کام کیا جا رہا ہے جس کے بہت جلد مثبت نتائج بر آمد ہوں گے انہوں نے کہا کہ نا اہل سیاستدانوں نے پاکستان کو 70 فیصد سے زائد ریونیو کما کر دینے والے کراچی کو 30سالوں میں کھنڈر بنا دیا ہے نہ تو سٹرکیں تعمیر کی جا تی ہیں اور نہ ان کی مرمت کا کام ہو رہا ہے جبکہ جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور ابلتے گٹر علاقوں میں گندگی اور بیماریاں پھیلانے کا سبب بن رہے شجاعت ہاشمی نے کہاکہ جماعت اسلامی کراچی عوام کے درینہ مسائل کے حل کےلئے بھر پور کوششیں کر رہی ہے اور انشاءاللہ بہت جلد کراچی کے انفرا اسٹیکچر کو بحال کر کے اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کےلئے تیزی سے ترقیاتی کام کیا جائے گا.
0 تبصرے