کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے ڈاکٹر یامین قریشی

ایلیانز اسپورٹس ایسوسی ایشن کی انتظامیہ اور کھلاڑیوں کو بہترین ٹورنامنٹ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں محمد نبیل

کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے ڈاکٹر یامین قریشی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ اور ایلیانز اسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دو روزہ سمر کرکٹ ٹورنامنٹ 2023 کا افتتاح مرزا انتخاب عالم نے الفتح کرکٹ گراونڈ لانڈھی کراچی میں گیند کو ہٹ لگا کر کیا۔اس موقع پر فرسٹ کلاس کرکٹر سید محمد کامران حسن ،سید سعد الحسن ،سید محمد حذیفہ حسن ،سید محمد کیف حسن ،سماجی رہنما محمد شاید اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ٹورنامنٹ میں 8 ٹیموں الفتح کرکٹ کلب لانڈھی،اسلامیہ کرکٹ کلب کورنگی،شاہ جی کرکٹ کلب میرپور خاص،سرکار خان کرکٹ کلب حیدرآباد ،مجاہد بلوچ کرکٹ کلب لیاری ،کو کانوں مامو کرکٹ کلب مکلی ،القمر کرکٹ کلب لانڈھی اور انصار یونین کرکٹ کلب کورنگی نے شرکت کی،پہلے میچ میں القمر کرکٹ کلب لانڈھی نے سرکار خان کرکٹ کلب حیدرآباد کو 9 رنز سے شکست دے دی.دوسرے میچ میں اسلامیہ کرکٹ کلب نے کو کانوں مامو کرکٹ کلب مکلی کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی. تیسرے میچ میں مجاہد بلوچ کرکٹ کلب لیاری نے شاہ جی کرکٹ کلب میر پور خاص کو 7 رنز سے شکت دے دی.چوتھے میچ میں انصار یونین کرکٹ کلب کورنگی نے الفتح کرکٹ کلب لانڈھی کو 11 رنز سے شکست دیدی.پہلے سیمی فائنل میں القمر کرکٹ کلب لانڈھی نے مجاہد بلوچ کرکٹ کلب لیاری کو 2 رنز سے شکست دے دی دوسرے سیمی فائنل میں اسلامیہ کرکٹ کلب کورنگی نے انصار یونین کرکٹ کلب کورنگی کو 8 رنز سے شکست دے دی فائنل میں القمر کرکٹ کلب لانڈھی نےاسلامیہ کرکٹ کلب کورنگی کو 34 رنز سے شکست دے کر دو روزہ سمر کرکٹ ٹورنامنٹ 2023 کی ٹرافی اپنے نام کی.جبکہ تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں انصار یونین کرکٹ کلب کورنگی نے مجاہد بلوچ کرکٹ کلب لیاری کو چھ وکٹوں سے سے شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کی فائنل تقریب کے مہمان خصوصی مرزا انتخاب عالم،مرزا افضل عامر،محمد نبیل،اشفاق احمد،رانا زبیر ،امیر سولنگی،فتح محمد،وسیم انصاری،نوید انصاری اور سیاسی و سماجی رہنماوں کی بڑی تعداد موجود تھی ڈاکٹر یامین قریشی نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ وہ بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے اگر نوجوانوں کو موقع فراہم کیا جائے تو گراس روٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا جو آگے جاکر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرے گا محمد نبیل نے کہا کہ ایلیانز اسپورٹس ایسوسی ایشن کی انتظامیہ اور کھلاڑیوں کو بہترین ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ مرزا افضل نے کہا کہ صوبہ سندھ بھر میں اسپورٹس کی سرگرمیاں نوجوانوں کی بڑی کثرت سے ہو رہی ہیں جس کا سہرا اسپیشل اسسٹنٹ ٹو وزیر اعلی سندھ فار اسپورٹس ارباب لطف اللہ اور سیکرٹری اسپورٹس حافظ عبدالحئی بلو کو جاتا ہے مہمان خصوصی ڈاکٹر یامین قریشی ونر ٹرافی القمر کرکٹ کلب لانڈھی،رنراپ ٹرافی اسلامیہ کرکٹ کلب کورنگی جبکہ تیسری پوزیشن کے انصار یونین کرکٹ کلب کورنگی ٹرافی اور کیش پرائز دیے گئے۔ٹورنامنٹ میں تمام شرکت کرنے والی ٹیموں کو اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تعریفی اسناد پیش کئے گئے۔جبکہ ایلیانز اسپورٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے مہمان خصوصی اسپیشل گیسٹ امپائرز اور ولیٹرز کو شیلڈ پیش کی گئی واضح رہے کہ دو روزہ سمر کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں اور آفیشل کو ظہرانہ اور ڈیلی الاونس بھی دیا گیا۔ فائنل کی تقریب میں خصوصی ظہرانہ اور ہائی ٹی کا اہتمام کیا گیا.