آگ پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، سندھ واحد صوبہ ہے جس نے کھلے دل سے مہاجرین کا استقبال کیا: شہلا رضا

آگ پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، سندھ واحد صوبہ ہے جس نے کھلے دل سے مہاجرین کا استقبال کیا: شہلا رضا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی پی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شہلا رضا نے کہا ہے کہ یہ حیرت انگیز ہے کہ ایک واقعے کو بنیاد بنا کر آپ صوبوں سے لے کر 18ویں ترمیم اور بنیادی تعلیم تک پہنچ گئے۔ قومی اسمبلی میں گل پلازا کے بارے میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ اگر نیوزی لینڈ میں آگ لگتی تو چالیس افراد جل کر فوت ہو جاتے، لاہور میں حفیظ سینٹر میں تین بار آگ لگی لیکن اس پر کسی نے سیاست نہیں کی۔ یہ صرف آگ ہے، ہوتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیرت ہے کہ ایک واقعے کو بنیاد بنا کر آپ نے صوبوں، 18ویں ترمیم اور بنیادی تعلیم تک بحث کھینچ دی، جبکہ سندھ ایک ایسا خطہ ہے جسے قبل مسیح کی تاریخ سے دیکھنا چاہیے۔ شہلا رضا نے مزید کہا کہ سندھ کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے اور یہ وہ واحد صوبہ ہے جس نے کھلے دل سے مہاجرین کا خیرمقدم کیا۔