گل پلازا سانحہ: ایم کیو ایم دوبارہ نئے صوبوں کا راگ الاپنے لگی

گل پلازا سانحہ: ایم کیو ایم دوبارہ نئے صوبوں کا راگ الاپنے لگی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں گل پلازا سانحو کے معاملے پر پی پی اور ایم کیو ایم ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئیں۔ قومی اسمبلی میں گل پلازا سانحے پر بحث کے دوران ایم کیو ایم نے نئے انتظامی یونٹس اور مقامی اداروں کو مضبوط کرنے کا مطالبہ کیا۔ فاروق ستار نے کہا کہ آگ اب ہر شہری کے دل میں لگی ہوئی ہے، نئے انتظامی یونٹس بنانا ملک کو تقسیم کرنا نہیں ہے، اور اسے سیاست کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ اس پر پی پی کی شہلا رضا نے کہا کہ میں سیاست کو درمیان میں نہیں لانا چاہتی، لیکن سب کو معلوم ہے کہ 2002 اور 2003 میں کس کی حکومت تھی اور کس کے دور میں دکانیں بڑھانے کی اجازت ملی۔ ضروری نہیں کہ حادثے کے وقت بڑے وزیر یا وزیر پہنچیں، بلکہ ریسکیو اداروں کا فوری پہنچنا زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔