آپ کراچی کے دعویدار نہ بنیں، یہ غلطی آپ کی ہے، عمارت آپ نے بنائی۔ایم کیو ایم کو جواب
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی پی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے ایم کیو ایم کو کہا ہے کہ آپ کراچی کے دعویدار نہ بنیں، یہ غلطی آپ کی ہے، عمارت آپ نے بنائی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران فاروق ستار کی جانب سے سندھ حکومت پر تنقید اور نئے صوبوں کے مطالبے پر عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ آپ خود یہ اعتراف کر چکے ہیں کہ ہم نے مہاجر قوم کو 100 سال پیچھے دھکیلا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سانحات اور حادثات کا ذکر تو آپ نے کیا، لیکن دروازے پر زنجیر لگا کر 360 افراد مارے گئے، کسی کو مدد نہیں کرنے دی گئی، بلدیا سانحہ کا ذکر آپ کیوں نہیں کرتے؟
انہوں نے مزید کہا کہ اب کراچی آپ کے ہاتھ میں نہیں ہے، آپ کراچی کے دعویدار نہ بنیں، اب کراچی ہمارے ہاتھ میں ہے، ہمارے پاس جادوی لاٹھی نہیں ہے۔
0 تبصرے