کراچی میں ٹورنامنٹ میں کراچی سے 8 ٹیموں نے شرکت کی

کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر یامین قریشی

کراچی میں ٹورنامنٹ میں کراچی سے 8  ٹیموں نے شرکت کی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پروگریسو یوتھ اسپورٹس مینجمنٹ اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کے زیر اہتمام دو روزہ فرسٹ سندھ پریمیم لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ 2023- 2022 کا افتتاح مہمان خصوصی ممتاز سماجی رہنما سید محمد کامران حسن نے رینجرز کرکٹ گراؤنڈ لانڈھی میں گیند کو ہٹ لگا کر رہے ہیں۔اس موقع پر افتاب عالم ،سید سعید الحسن،وسیم انصاری اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔دو روزہ فرسٹ سندھ پریمیم لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں لانڈھی سلطان کرکٹ کلب، برما الیون کرکٹ کلب، راجہ نارتھ کرکٹ کلب، ٹھٹھہ خانجی کرکٹ کلب، حیدرآباد لائنز کرکٹ کلب، رینجرز یونائٹڈ کرکٹ کلب، ملیر کنگز کرکٹ کلب اور کورنگی فائٹرز کرکٹ کلب نے شرکت کی۔ فائنل تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر یامین قریشی،روبینہ انصاری، سعدیہ تبسم،ساجد اللہ،ہفتہ بخاری،فیاض کاظمی،نور الحسن،وقار علی اور دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں کی بڑی تعداد موجود تھی۔دو روزہ فرسٹ سندھ پریمیم لیک کرکٹ ٹورنامنٹ میں لانڈھی سلطان کرکٹ کلب نے برما 11 کرکٹ کلب کو تین رنز سے شکست دے دی۔دوسرے میچ میں ملیر کنگز کرکٹ کلب نے حیدراباد لائنز کلب کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔تیسرے میچ میں کرنگی فائٹرز کرکٹ کلب نے راجہ نارتھ کرکٹ کلب کو 22 رنز سے شکست دے دی اور چوتھے میچ میں رینجرز یونائٹڈ کرکٹ کلب نے ٹھٹہ خانجی کرکٹ کلب کو 33 رنز سے شکست دے دی۔پہلے سیمی فائنل میں لانڈھی سلطان کرکٹ کلب نے فائٹرز کرکٹ کلب کو رن سے شکست دے دی۔دوسرے سیمی فائنل میں ملیر کنگز کرکٹ کلب نے رینجرز یونائٹڈ کرکٹ کلب کو 21 رن سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔فائنل میں لانڈھی سلطان کرکٹ کلب نے ملیر لائنز کرکٹ کلب کو تین وکٹوں سے شکست دے کر روزہ فرسٹ سندھ پریمیم لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ ٹرافی اپنے نام کی جبکہ تیسری پوزیشن ایک کھیلے گئے میچ میں کورنگی فائٹرز کرکٹ کلب نے رینجز یونائٹڈ کرکٹ کلب کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔دو روزہ فرسٹ سندھ پریمیم لیک کرکٹ ٹورنامنٹ 2023-2022 کی فائنل تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر یامین قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ وہ بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے اگر نوجوانوں کو موقع فراہم کیا جائے تو گراس روٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا جو آگے جاکر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پروگریسو یوتھ اسپورٹس مینجمنٹ کی انتظامیہ اور کھلاڑیوں کو بہترین ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہو۔انہوں نے کہا کراچی اور اندرون سندھ بھر میں اسپورٹس کی سرگرمیاں نوجوانوں کی بڑی کثرت سے ہو رہی ہیں جس کا سہرا اسپیشل اسسٹنٹ ٹو وزیر اعلی سندھ فار اسپورٹس ارباب لطف اللہ اور سیکرٹری اسپورٹس کو جاتا ہے۔مہمان خصوصی ڈاکٹر یامین قریشی نے ونر ٹرافی لانڈھی سلطان، رن اپ ملیر کنگز اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی کورنگی فائٹرز ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافیاں دی_ جبکہ ٹورنامنٹ میں تمام شرکت کرنے والی ٹیموں کو اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تعریفی اسناد پیش کئے گئے۔ پروگریسو یوتھ اسپورٹس مینجمنٹ کی جانب سے مہمان خصوصی اسپیشل گیسٹ امپائرز اور ولیٹرز کو شیلڈ پیش کی گئی واضح رہے کہ دو روزہ فرسٹ سندھ پریمیم لیک کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں اور آفیشل کوظہرانہ،ٹرانسپورٹ الاونس اور ڈیلی الاونس بھی دیا گیا، فائنل تقریب کے اختتام پر خصوصی ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔