گزشتہ تین ماہ کے دوران ڈاکٹر فوزیہ کی وزیرِ اعظم سے یہ دوسری ملاقات تھی.
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی اسلام آباد میں ملاقات.
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کیلئے امریکی ویزے میں حکومتی معاونت پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا.
ڈاکٹر عافیہ کا کهنا تها که ویزے کے حصول میں حکومتی معاونت فراہم کرکے آپ نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی بنیاد رکھی ہے.
وزيراعظم کاکهنا تها ہمیں ڈاکٹر عافیہ کے اہلِ خانہ کے کرب کا بخوبی ادراک ہے اور انکے غم میں برابر کے شریک ہیں.
وزارت خارجہ ڈاکٹر فوزیہ کو ڈاکٹر عافیہ سے آئندہ ملاقات کیلئے ویزے کے حصول میں مکمل معاونت فراہم کرے.
قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوششیں ہمارا فرض ہے.
وزیرِ اعظم نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے حکومتی کوششوں کو منظم اور مزید تیز کرنے کیلئے ایک اعلی سطحی وزارتی کمیٹی قائم کر دی.
گزشتہ تین ماہ کے دوران ڈاکٹر فوزیہ کی وزیرِ اعظم سے یہ دوسری ملاقات تھی.
0 تبصرے