تفتیش میں ثابت ہوا کہ 6 پولیس اہلکاروں نے خاتون سے گینگ ریپ کیا،ایس ایس پی محمد کلیم ملک
گڑھی حسن: خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج، 6 پولیس اہلکار گرفتار
ایس ایس پی نے نوجوان خاتون سے اجتماعی زیادتی کی تصدیق کر دی، مقدمہ درج، ملزم گرفتار
ایس ایس پی جیکب آباد محمد کلیم ملک نے تفتیش کی تو اے ایس آئی سمیت 6 پولیس اہلکار ملوث پائے گئے۔
متاثرہ کی نانی نور خاتون کی شکایت پر آر ڈی 44 تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔
کيس میں اے ایس آئی محراب سندرانی اور ہیڈ کانسٹیبل عبدالنبی صامت کو نامزد کیا گیا ہے۔
کيس میں سپاہی غلام یاسین جھکھرانی، خادم حسین جھاکرانی، میر حسن بمبل اور برکت جھاکرانی بھی نامزد ہیں۔
ایس ایس پی محمد کلیم ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش میں ثابت ہوا کہ 6 پولیس اہلکاروں نے خاتون سے گینگ ریپ کیا، انہوں نے خود انکوائری کی، ایس ایچ او کے چھٹی پر جانے کے بعد 6 اہلکاروں نے خاتون سے گینگ ریپ کیا۔
0 تبصرے